امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 32 ہزار 179 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 804 تک پہنچ چکی ہے۔
برازیل میں 29 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 98 ہزار 644 اموات ہوئی ہیں۔
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے اور 41 ہزار 638 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے 8 لاکھ 71 ہزار 894 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 606 ہو گئی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 38 ہزار 184 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار چار سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے۔
میکسیکو میں چار لاکھ 62 ہزار 690 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 50 ہزار 5 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 889 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 500 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 413 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 8 ہزار 134 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fFbTWW
0 comments: