کراچی میں ہونے والی شدید بارش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا بذات خود جائرہ لینے کے لیے صوبائی وزیر بلدیات نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ دورے کے دوران ایم دی واٹر بورڈ خالد شیخ نے انہیں بارش کے پانی کی نکاسی کے متعلق بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر بلدیات نے بریفنگ کے بعد واٹر بورڈ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سندھ کے وزیر ناصر شیخ اپنے دورے کے دوران جناح اسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر نے اسپتال کے اطراف جمع پانی کو دیکھا اورمرکزی راستے سمیت قریبی سڑکوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو بعض ہدایات بھی جاری کیں۔
ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے ایم ڈی کا دو دن قبل تبادلہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ میں گریڈ 19 کے افسر خالد شیخ کو ایک مرتبہ پھر ایم ڈی واٹر بورڈ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
شہر قائد میں گزشتہ روز شدید گرمی کے بعد ہونے والی تیز بارش نے نظام زندگی بری طرح مفلوج کردیا تھا۔
بارش کے دوران گزشتہ روز شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں، متعدد پول گرگئے تھے، انڈر پاسز سے ٹریفک کا گزرنا نا ممکن ہو گیا تھا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تھے اور مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کرکے رکھ دی تھی۔
کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں پانی جناح اسپتال میں بھی داخل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32uAdYH
0 comments: