غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک پہننے کا حکم نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ذاتی آزادی ہونی چاہیے قومی ماسک مینڈیٹ سے متفق نہیں ہوں تاہم میرا ذاتی طور پر یہ خیال ہے کہ ماسک پہننا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں اس رائے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہر کوئی ماسک پہنے کیونکہ پہلے کہا گیا ماسک نہ پہنیں لیکن پھر اچانک سب کہنے لگے کہ ماسک پہنیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیمو کریٹ رہنما بیوقوفوں کی طرح شہروں میں حکومت کر رہے ہیں اور پولیس کے دفاع کرنے کے لیے شہروں میں تشدد بڑھایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی سائنسدان ڈاکٹرانتھونی فاوچی نے امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔
امریکی سائنسدان نے کہا کہ ریاست کے مقامی عہدیدار ماسک پہننے سے متعلق مزید اقدامات کریں کیونکہ مجھے لگ رہا ہے کہ ہم وبائی مرض پر قابو پانے کی راہ پر گامزن ہیں۔
انتھونی فاوچی نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ایک کورونا ویکسین ٹرائل تھری میں داخل ہو گی۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ڈبلیو ایچ او سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین پر انہوں نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکہ سے بہت زیادہ پیسے نکال رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی چوری کرنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے قریبی سیاسی حریف قرار دیے جانے والے جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ch6cRA
0 comments: