Monday, July 27, 2020

سرکاری ملازمت کے لیےعمرکی حد میں رعایت، سندھ حکومت نےنوٹیفیکیشن جاری کردیا

 سندھ حکومت نے ملازمت کی درخواست دینے والوں کے لئے اہم فیصلہ کیا اورسرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15سال کی رعایت دے دی گئی ہے
سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی حد میں 15 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ حکومت نے ملازمت کی درخواست دینے والوں کے لئے اہم فیصلہ کیا اورسرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15سال کی رعایت دے دی گئی ہے، جب کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ کی منظوری کے بعد عمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمرکی حد میں 15سال کی رعایت کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے 30جون 2022 تک ہوگا، تاہم اس رعایت کے قانون کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 30 سال تھی، تاہم اب اس حکمنامے کے تحت 15سال کی رعایت کے ساتھ سرکاری ملازمت کے لیے 45 سال کی عمر کے افراد بھی درخواست دے سکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P3eFdO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times