
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔
پاکستان کے آرمی چیف نے فون پر سعودی فرماں روا کی صحت یابی کے لیے دعاؤں بھرا خصوصی پیغام دیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے دلی جذبات پر شکریہ ادا کیا۔
چند دن قبل وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت کی ناسازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔
یاد رہے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو 20 جولائی کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
84 سالہ شاہ سلمان کو پتے کی تکلیف تھی جس پر دو روز قبل ان کی سرجری کی گئی، اور پتا کامیابی سے نکال لیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hFTaw1
0 comments: