
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی.
I have asked the NDMA Chairman to go to Karachi immediately and start the clean up in the aftermath of the rain.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 29, 2020
وزیراعظم نے لکھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے فوری کراچی پہنچیں گے، محمد افضال کو بارش کے بعد کراچی کی فوری صفائی کی ہدایت کی ہے.
واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے بعد سے اب تک مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گٹر ابل رہے ہیں اور نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے سبب شہریوں نے رات چھتوں پر گزاری تھی.
دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی وزیراعظم نے پاک فوج کو مدد کے لیے کہا ہے، نالوں کی صفائی ڈی ایم سی اور کے ایم سی کی ہوتی ہے،
سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کو نالوں کی صفائی کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں، وفاقی حکومت کو جب کام کرانے کی ضرورت تھی اس وقت فنڈز فراہم نہیں کیے، وزیراعظم معلوم نہیں چیئرمین این ڈی ایم اے کو کیوں بھیج رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی صورت حال سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈائریکٹر کے ایم سی اور میئر کراچی کے دفتر سے ذمہ دار افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔
جسٹس خادم حسین شیخ نے کہا تھا کہ کچرے کی وجہ سے برسات میں کراچی کا ڈوبنا بڑا المیہ ہے کسی کو احساس ہی نہیں، ہر طرف غیر قانونی تعمیرات اور کچرا نہ اٹھانے کی وجہ سے کراچی ڈوبا، ہر ادارہ دوسرے پر ذمہ داری ڈالتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ گھروں سے اپنے بچوں کو نہیں نکال پارہے تھے، برسات میں لوگوں کے گھر اور سامان سب تباہ ہوگیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے استفسارکیا کہ آلائشوں کو عید قرباں پر ٹھکانے لگانے کے لیے کیا بندو بست کیا گیا ہے؟۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jSlj4L
0 comments: