Tuesday, July 21, 2020

بال جھڑنے کی وجہ سر پر زیادہ پسینہ آنا، کیسے اس شکایت کو دور کر سکتے ہیں؟ جانئے اہم معلومات

وسم گرما میں سر کی جلد پر زیادہ پسینہ آنے کے سبب بال کمزور ہو کر جھڑ سکتے ہیں
خوبصورت، لمبے گھنے اور چمکدار بال کسے پسند نہیں ہوتے، مگر موسم گرما میں سر کی جلد پر زیادہ پسینہ آنے کے سبب بال کمزور ہو کر جھڑ سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق پسینہ آنا ایک صحت مند اور اچھی علامت ہے، پسینہ آنے سے جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا ہوتا ہے مگر یہ بالوں کی جڑوں کے لیے مفید نہیں ہے، پسینہ نمکیات پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ ہمارے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے ، سر کی جلد ، بالوں کی جڑوں میں زیادہ پسینہ آنے کا مطلب بالوں کی جڑوں میں نمکین اجزا کا جمع رہنا جس کے نتیجے میں بال خشک ہو کر تیزی سے جھڑ سکتے ہیں ۔

بالوں کی جڑوں میں زیادہ پسینہ آنے سے مزید کن شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

سر کے اگلے حصے سے بالوں کا جھڑنا

’جرنل آف اسکن اپینڈیج ڈیسورڈر‘ میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق بالوں کی جڑوں میں زیادہ پسینہ آنے کی سبب سر کے اگلے حصے سے بال تیزی سے جھڑ سکتے ہیں، تحقیق کے مطابق بالوں میں پسینہ زیادہ آنے سے مردوں اور خواتین میں ’فرنٹیئل فِبروسنگ ایلوپیشیا‘ نامی بیماری جنم لیتی ہے جس کے نتیجے میں میں بال سر کے اگلے حصے سے کمزور پڑ کر جھڑنے لگتے ہیں ۔

بال روکھے اور بے جان ہوتے ہیں

اگر آپکے بالوں کی جڑوں میں عام روٹین سے ہٹ کر زیادہ پسینہ آ رہا ہے تو اس کے نتیجے میں آپ کے بال روکھے، بے جان اور کمزور ہو سکتے ہیں، بالوں میں نمکیات جمع رہنے سے بالوں کی جڑیں کمزور ہونے لگتی ہیں ۔

ماہرین برائے جلدی امراض کے مطابق اکثر افراد بالوں سے پسینہ صاف کرنے کے لیے روزانہ اپنے بالوں کو شیمپو کرنے لگتے ہیں جس سے بالوں کو مزید نقصان ہوتا ہے۔

بالوں کی جڑوں میں پسینے کے ساتھ اضافی تیل بننا

ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے سبب بالوں کی جڑوں میں زیادہ پسینہ اور اضافی تیل بننے لگتا ہے جس کے نتیجے میں بال ہر روز آئلی محسوس ہوتے ہیں، بالوں کی صفائی انتہائی ضروری ہے، ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بالوں کو صبح دھونے کے بجائے رات سونے سے پہلے شیمپو کریں، اس عمل سے سارے دن کا پسینہ، گردوغبار ، تیل اور پسینہ صاف ہو جائے گا ۔

بالوں کی جڑوں میں خارش ہونا

بالوں کی جڑوں میں زیادہ پسینہ آنے کے سبب سر کی جلد پر خارش ہونے لگتی ہے، بالوں کی جڑوں کو براہ راست ہوا نہیں پہنچتی، خاص کر خواتین کے بال لمبے اور زیادہ وقت بندھے ہوئے ہوتے ہیں، ایسے میں زیادہ پسینہ آنے کے سبب بالوں کی جڑوں میں خارش کی شکایت ہونے لگتی ہے ۔

بالوں کی جڑوں میں گریس جمنا اور بدبو کا پیدا ہو جانا

ماہرین کے مطابق موسم گرما میں اپنے بالوں کو ہفتے میں 3 سے 4 بار کسی اچھے اور کم کیمیکل والے شیمپو سے دھوئیں، گرمیوں میں بالوں میں زیادہ پسینہ آنے کے سبب بال جھڑنے لگتے ہیں اور بالوں کی صحت سے متعلق متعدد شکایات بھی سامنے آتی ہیں، ان سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بالوں کو صاف رکھیں، دن میں چند گھنٹے بالو ں کو کھلا رکھیں اور کوشش کریں کہ بالوں کی جڑوں میں بھی ہوا با آسانی پہنچ جائے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30tFKw8

0 comments:

Popular Posts Khyber Times