بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ کی خود کشی پر ممبئی پولیس کی جانب سے تاحال تحقیقات جاری ہیں، ممبئی پولیس کی جانب سے سوشانت کے ذہنی الجھنوں کے 3 ماہرین سے بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق سوشانت کے ایک بہت قریبی دوست نے اپنے بیان کے دوران بتایا ہے کہ سوشانت سنگھ ڈپریشن کی ادویات استعمال کرتا تھا، خود کشی سے کچھدن پہلے سے ہی سوشانت نے اپنی ادویات لینا بند کر دی تھیں۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کے قریبی دوستوں اور ڈاکٹروں سے تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ سوشانت سنگھ اپنی سابقہ منیجر دیشا سیلانی کی خود کشی سے بہت پریشان تھے، دیشا سیلانی کی خود کشی کے بعد سوشانت سنگھ اپنی اور دیشا سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں سے بھی کافی پریشان تھے اور ان منفی خبروں نے سوشانت کو متاثر کیا تھا۔
واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سیلانی نے گزشتہ ماہ 9 جون کو اپنے اپارٹمنٹ کی 14ویں منزل سے کود کر خود کشی کر لی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا کی موت کے بعد خبروں میں بار بار اُنہیں سوشانت کی سابق منیجر بتایا گیا جس سے پہلے سے ہی ڈپریشن کا شکار سوشانت مزید ذہنی الجھ گئے تھے اور انہوں نے اپنی ڈپریشن کم کرنے والی ادویات بھی لینا چھوڑ دی تھیں۔
ممبئی پولیس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ دیشا کی خود کشی کے بعد میڈیا پر غلط اور منفی خبروں کی وجہ سے سوشانت سنگھ کافی پریشان اور متاثر ہوئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fNgXth
0 comments: