Monday, July 27, 2020

لاہور میں کورونا خدشات کے باعث نیا فیصلہ، بازاروں اور شاپنگ مالز کو بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر

لاہور میں کورونا خدشات کے باعث نیا فیصلہ کرلیا ہے
کورونا خدشات کے باعث بازاروں اور شاپنگ مالز کو عید قربان سے دو روز قبل بند کرنے کا لائحہ عمل تیار کرلیا گیا، سمری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دی گئی۔

پنجاب حکومت نے عید قربان سے دو روز قبل بازاروں اور شاپنگ مالز کو بند کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو خریداری مراکز شہریوں کیلئے بند رہیں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز، کریانہ، سبزی ، پھل اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید سے قبل شہر کی 450 مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔ حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WVMGRp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times