
کومل عزیزخان نے یمنیٰ زیدی کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈراما ’رازِ اُلفت‘ کے سیٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی موجود ہیں۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کومل عزیز خان نے لکھا کہ ’میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
کومل عزیز خان نے یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاید دُنیا آپ کو صرف ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانتی ہوگی لیکن مجھے یہ جاننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے کہ آپ ایک حیرت انگیز، خوش مزاج، فراخ دل اوراچھے اخلاق کی مالک ہیں۔‘
اداکارہ نے یمنیٰ زیدی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ اسی طرح چمکتی رہیں اور آپ دوسروں کی مدد کرتی رہیں جیسے آپ ہمیشہ سے کرتی آئی ہیں۔‘
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے گزشتہ روز ہی والدہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی ہے جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30fG2HP
0 comments: