
سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
اس بار کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں مسجد الحرام ، مسجد نبوی ﷺ سمیت مختلف مساجد میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جن میں حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نمازِ عید ادا کی۔
نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jVsBVt
0 comments: