Saturday, July 25, 2020

اہم ترین سرکاری ادارے کے آدھے سے زیادہ ملازمین کوفارغ کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا

ملازمین کی بر طرفی
ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر پروگرامنگ خالدہ نزہت نے دوتہائی کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے سٹیشن ہیڈز اور ڈائریکٹرزسے فہرستیں طلب کرلی ہے۔

خط کے ذریعے تنبیہ کی گئی ہے کہ نام جلد بھیجے جائیں ورنہ سٹیشن ہیڈ اور ڈائریکٹرز کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

ایک لیٹر میں کہا گیا ہے کہ فہرستوں میں 66 فیصد کنڑیکٹ ملازمین کے نام شامل کیے جائیں۔ خالدہ نزہت نے خط میں کہا کہ 16جولائی 2020ء کوبھی سٹیشن ہیڈز اور ڈائریکٹرز سے فہرستیں طلب کی تھیں، جواب میں نامکمل اور مبہم رپورٹس بھیجی گئیں۔ کنٹریکٹ ملازمین میں وہ بھی شامل ہیں جو 21اور 26دن کے لیے ریڈیوپاکستان کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان کے مستقل ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ فروری 2020ء سے انہیں ہاؤس الاؤنس نہیں دیا جارہا۔ ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ادائیگیاں تحریری احکامات کے بغیر روکی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق گورنر ہاؤس میں چودھری محمد سرور اور مونس الہیٰ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اتحادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا کہ اپوزیشن کا حکومتی اتحاد میں دراڑیں دیکھنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا جبکہ مونس الہی نے کہا کہ چاہتے ہیں اتحادی حکومت احسن انداز سے عوامی مسائل کو حل کرے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات احسن انداز سے چل رہے ہیں۔ (ق) لیگ سمیت اتحادی جماعتیں حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں۔ عام انتخابات 2023ء میں ہی ہوں گے، اپوزیشن انتظار کرے۔چودھری مونس الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی ریلیف اور خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Bt3tnt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times