
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں خواتین کے ایک گروہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایک انوکھی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔
ان خواتین کے گروہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 'کورونا دیوی' اور 'کورونا مائی' کی پوجا کرنا شروع کر دی اور اس ضمن میں انہوں نے ایک چھوٹی سی جگہ مختص کردی جہاں یہ سب پوجا پاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ پھل، سبزیاں اور گُڑ بھی چڑھاتی ہیں۔
ان خواتین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے پوجا کرنے سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
کورونا دیوی کی پوجا کرنے کے لیے 20 سال سے لے کر 70 سال تک کی خواتین آتی ہیں اور ان تمام خواتین کا یہی ماننا ہے کہ 'کورونا دیوی' کی پوجا کرنے سے وائرس کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32NABS6
0 comments: