
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا میں گلگت بلتستان میں ایل او سی کے ساتھ پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یااضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا اسکردوایئربیس چین کے استعمال کرنے کی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے، یہ جھوٹا، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت کے خلاف دعویٰ ہے۔
News circulating in Indian electronic and social media claiming additional deployment of Pakistan Army troops along #LOC in GB and alleged use of Skardu Airbase by #China is false, irresponsible and far from truth. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 2, 2020
خیال رہے بھارتی میڈیا کو پاکستان اور چین کے ڈراؤنے خواب آنے لگے اور بھارت نے رسوائی سے بچنے کے لئے ہمسایہ ممالک پرہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔
بھارتی الیکٹرانک میڈیا پر پاکستان کی ایل اوسی پر اضافی ڈپلائیمنٹ کے جھوٹے دعوے کے ساتھ ساتھ چین کی طرف سے اسکردو ایئربیس کا استعمال کا جھوٹا الزام عائد کیا جارہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VFlK81
0 comments: