
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزم کے گھر والوں، دوستوں اور دیگر افراد سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم ارسلان اصغر کے 8 بینک اکاؤنٹ بھی سامنے آگئے ہیں جن سے متعلق بینکوں سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
ملزم سے ملنے والا فحش ویڈیوز کا ڈیٹا اور موبائل فون بھی فرانزک لیب بھجوا دیا گیا اور فارنزک لیبارٹری کی رپورٹ آنے پر حقائق واضح ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل چائلڈ پورنو گرافی گروہ کے ساتھ کام کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کا امریکا سے آپریٹ ہونے والے انٹرنیشنل گروہ کے ساتھ رابطہ تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں جب کہ ملزم سے فحش ویڈیوز اور تصاویر کا 225 جی بی ڈیٹا ملا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Z6wHS4
0 comments: