نوٹیفکیشن کے مطابق عمر میں رعایت پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت کمیشن کے امتحان کی ملازمت کے لیے نہیں دی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے ملازمت کے حصول میں سرگرم اور درخواست گزاروں نے سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ عمر کی حد میں رعایت کے نوٹیفکیشن کی مدت میں اضافہ کیا جائے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ پانچ ماہ سے سرکاری ملازمت کے لیے جمع کرائے گئے فارم اور انٹرویوز اور نئی ملازمتوں کے اعلان میں تاخیر سے وہ رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں ہیں۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس بارے میں انہیں معلوم نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CTgVBj
0 comments: