
عدالت نے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔سیشن عدالت میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت کے روبرو اداکارہ میرا کے والد نے دستاویزی شہادت جمع کروائی۔
جس میں بتایا گیا کہ عتیق الرحمان بیٹی کو کافی عرصے سے ہراساں کررہا ہے۔
بیٹی نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا۔
وہ عدالت کو جعلی تصاویر دکھا کر گمراہ کررہا ہے۔
بیٹی پاکستان کی مشہور فلم اسٹار ہے۔
عتیق الرحمان جھوٹی شہرت چاہتا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔
فیملی کورٹ نے عتیق الرحمان کو ادکارہ میرا کا شوہر قرار دیا تھا۔
اس فیصلے کو ادکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UTIhO9
0 comments: