Tuesday, June 16, 2020

کورونا وائرس: 50 ہزار سے زائد افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کر دی گئی

پلازمہ
گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہونیوالے50ہزار سے زائد افراد سے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں موقعہ دیا ہے کہ وہ کورونا وباء میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے میں ان کی مدد کریں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے ملکر پاکستانی عوام کو کورونا وباء سے بچانا ہے۔ ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ کورونا سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا اسکے علاوہ کورونا سے بچائو کا کوئی آپشن نہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بد قسمتی سے کورونا مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور صرف لاہور میں 20ہزار سے زائد کورونا کے مریض ہیں، اسی وجہ سے حکومت کو سمارٹ لاک ڈائون جیسے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ان مشکل تر ین حالات میں50ہزار سے زائد ایسے خوش قسمت افراد بھی موجود ہیں جنہوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وہ صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ مَیں ان صحت یاب ہونیوالے افراد کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے ان سے بھر پور اپیل کرتاہوں کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد اب اپنا پلازمہ ضرور عطیہ کریں کیونکہ ان کا عطیہ کردہ پلازمہ کورونا مریضوں کی جان بچاسکتا ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونیوالوں کو اس نیک کام میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کر نی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونیوالوں کو اللہ تعالیٰ نے موقعہ دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کریں اللہ پاک قر آن پاک میں فر ماتے ہیں جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا اور کورونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کو بھی عوام نظر انداز کرتے رہے ہیں مگر اب وقت آچکا ہے کہ کورونا کے بچائو کے ایس او پیز پر ہر صورت اور ہر جگہ مکمل عملدرآمد کر نا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دینا حکومت کا انتہائی اہم فیصلہ ہے۔

اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کے لولوگوں کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک سمیت تمام حفاظتی اقدامات پر عملد رآمد یقینی بنائے اور جولوگ اب بھی کورونا سے بچائو کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں کر یں گے حکومت ان کے خلاف حکومت سخت ایکشن لے گی ۔ اُنہوںنے کہا کہ جب ہر پاکستانی کورونا سے بچائو کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریگا تو انشاء اللہ ہم کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیںگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UQTI9c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times