Wednesday, June 24, 2020

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو طلب کرلیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں 26 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے دستیاب زمین سے زیادہ زمین فروخت کی اور اختیارات سے تجاوز بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ کے ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب اس سے قبل خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی طلب کرچکا ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Z7TTOV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times