Sunday, June 7, 2020

نقصان ہوتا دیکھ کر پٹرول مافیا نے پنیترا بدل لیا، پٹرول سستا تو ہوگیا پر ملنا مشکل ہوگیا

پٹرول سستا تو ہوگیا پر ملنا مشکل ہوگیا ہے
حکومت کے ہر اچھے اقدام میں حائل یہ مافیا شہریوں کیلئے درد سر بن گیا ہے۔

حکومت غریبوں کے لیے آسانی پیدا کرنے کا سوچتی ہے تو ادھر مافیا بے محار ہو جاتا ہے۔ تازہ مثال ہے پیٹرول مافیا کہ ایک جانب حکومت نے عالمی مارکیٹ میں گرتی تیل کی قیمت سے فائدہ عوام کو پہنچانے کا سوچا اور فی لیٹر میں خاطر خواہ کمی کی تو نقصان اور مافیا بھلا کیسے ہوسکتا ہے تھوڑا سا گھاٹا ہوتے دیکھے کر بے لگام مافیا نے پیٹرول پمپس سے پیٹرول راتو رات غائب کردیا۔

پمپ مالکان کہتے ہیں جہاں پہلے ہفتہ وار بیس ہزار لیٹرز سپلائی آتی تھی اب پانچ ہزار سے آٹھ ہزار تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث پیٹرول دو روز میں ختم ہوجاتا ہے شہری کہتے ہیں حکومت کو دستیابی کو بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوںگے۔

کئی میلوں تک اس گرمی میں موٹر سائیکلوں کو دھکا لگا کر لے جانے والے شہری حکومت کےبروقت اقدام کے منتظر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y8vxnv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times