Sunday, June 7, 2020

امریکی خاتون سنتھیا رچی کس کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے؟ اہم تفصیلات جانئے

امریکی شہری سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک
سنتھیا رچی نے آج کل سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

امریکی شہری سنتھیا رچی 2009 سے پاکستان میں ہیں۔ پہلے پاکستان کا پوزیٹیو امیج دنیا کے سامنے لاتی رہیں اور اب اچانک سیاستدانوں کا مبینہ منفی چہرہ سامنے لارہی ہیں۔

پاکستان کے مثبت تصور سے یکا یک منفی باتیں کیسے سامنے آنے لگیں؟

سیاست دانوں پر الزامات لگانے والی امریکی خاتون اپنا تعارف فری لانس پروڈیوسر، ہدایت کار اور اسٹریٹجیک کمیونی کیشنز کنسلٹنٹ کے طور پر کرواتی ہیں۔

رچی اپنے بلاگ میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرتی رہی ہیں۔ سیاحت والی تصاویر اور ویڈیو سے پاکستانی شہری سنتھیا رچی کے گرویدہ ہوئے۔

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سنتھیا نے پاکستان کے چپے چپے کا سفر کیا۔ نگر نگر کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔

سِنتھیا تصاویر کو 'مثبت پاکستان'، 'ابھرتا پاکستان' اور 'ایک الگ زاویہ' جیسے ہیش ٹیگز استعمال کرتی رہیں۔

مثبت امیج کے بعد گزشتہ ماہ رچی نے شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا۔

اس ٹوئیٹ نے سب ہی کو حیران کر دیا اور پیپلز پارٹی کی قیادت تو سکتے میں آگئی۔

بے نظیر بھٹو سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹس پر پیپلزپارٹی نے سنتھیا کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔

سنتھیا نے بختاور بھٹو زرداری پر بھی ٹویٹ کی لیکن بعد میں ڈیلیٹ کر دی۔ اب سینیٹر رحمان ملک، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر بھی الزامات لگا دیے۔

تحریک انصاف کی حامی تصور کی جانے والی سنتھیا کہتی ہیں اگلا نمبر مسلم لیگ ن کا ہے۔

بے قابو کورونا، ٹڈی دل، مہنگائی اور بجٹ سے قبل امریکی خاتون کے الزامات نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3h4AGpa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times