Sunday, June 7, 2020

2 لاکھ سے زائد بےروزگاروں کا ہوگیا اب انتظام، پاکستان پوسٹ نے سنادی خوشخبری

پاکستان پوسٹ
پاکستان پوسٹ کل سے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے جدت کے جانب گامزن ہیں، پاکستان پوسٹ کے روایتی نظام میں بھی انقلابی تبدیلی کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں کل سے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوگا۔

وفاقی وزیرمراد سعید نے 3 سال میں ایک لاکھ 25 ہزار ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ 2 دن کے اندر 50 فرنچائز پوسٹ آفسز تیار کرلیے گئے ہیں، 3 سال سے کم عرصے میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسز پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز میں 200 سے زیادہ فنانشل سروسز شامل ہیں جس سے 2 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو ڈائریکٹ روزگار ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز سے بلوں کی ادائیگی، اندرون اور بیرون ملک رقوم کی منتقلی اور تعلیمی اداروں کی فیس دی جاسکے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز بہت جلد مزید ویلیو ایڈڈ سروس دے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UgJ23k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times