Thursday, June 25, 2020

دو بڑی غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، عوام مشکلات سے دوچار

دو بڑی غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اتحاد ایئرویز اور فلائی دبئی نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کرنےکا فیصلہ کرلیا، تاہم اتحاد ایئرویز کا ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتا رہے گا۔

اتحادا یئرویز نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان سےفلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کردیا گیا، ابوظبی سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن چلتا رہے گا۔

غیرملکی ایئرلائن کی کارگوفلائٹ دو طرفہ جاری رہے گی، پاکستان کےلئے پروازوں کا جائزہ لیا جاتا رہتا ہے، ٹکٹ بک کراتے وقت مسافر تفصیلات پی این آر میں درج کرائیں۔

دوسری جانب فلائی دبئی نے بھی پاکستان کیلئے فضائی آپریشن عارضی معطل کرنےکا فیصلہ کیا ہے، فلائی دبئی کا پاکستان سےدبئی کا آپریشن 25 جون سے بند کردیا جائے گا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد سے فلائی دبئی کی پروازیں بھی منسوخ کردیں گئیں، مسافروں کی ٹکٹس کی رقومات واپسی پالیسی پرکی جائےگی، فلائی دبئی کی جانب سے کورونا پھیلنےکی وجہ سے آپریشن بند کیا جارہا ہے ، آپریشن کی بحالی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VgGmmY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times