Tuesday, June 23, 2020

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی۔

1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد اسلام آباد میں یہ پہلا مندر تعمیر کیا جائے گا۔

ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو جگہ مختص کردی گئی۔

مندر کی افتتاحی تعمیرات کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری ہیومن رائٹس لال مالھی نے کیا۔اس موقع پر لال مالھی مہمان خصوصی تھے۔

مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے لال مالھی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روک رہا ہے، ہم اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کر رہے ہیں۔

لال مالھی نے کہا کہ پاکستانی ریاست و حکومت کی پالیسی ہے کہ اقلیتوں کو حقوق دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لیے حکومت فنڈز مہیا کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہندو آبادی کے دیرینہ مطالبے پر ملک بھر میں بند مندر کھولنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/383ofpO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times