Tuesday, June 2, 2020

رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی
جے یو آئی(ف) کے رہنما اور ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی انتقال کر گئے۔

منیر خان اورکزئی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ منیر خان کا 24 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ایک ہفتہ قبل وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج تین بجے ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔

15 مئی کو انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے دوران ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی اور ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں ایمبولینس میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ انہیں کچھ عرصے تک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AtnwkW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times