Monday, June 15, 2020

سندھ اسمبلی کی تاریخ بدلنے والی ہے، اہم ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی

سندھ اسمبلی
سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہوسکیں گے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سندھ پروگریسیواورفیوچرسٹک قانون سازی میں پھربازی لے گیا، سندھ اسمبلی نےترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی۔ 

سندھ اسمبلی کے قواعدوضوابط میں ترمیم کردی گئی ، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہوسکیں گے اور آن لائن سندھ اسمبلی سیشن میں ارکان گھر بیٹھے تقاریر بھی کرسکیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی جب چاہیں گے آن لائن سیشن کال کرسکیں گے، آن لائن سیشن سے کورونا سے متاثر ارکان سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں حصہ لے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی کے قواعدوضوابط میں ترمیم کے حوالے سے کہا اسمبلی کا آن لائن سیشن سب کی حفاظت کےلیے ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cZJPwh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times