Monday, June 15, 2020

شیخ رشید کی طبیعت کے حوالے سے اہم خبر آگئی، وفاقی وزیر کا اپنے بھتیجے سے ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔ تفصیلات جانئے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

شیخ رشید کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، انھوں نے اپنے بھتیجے سمیت اہم شخصیات سے فون پر بات بھی کی۔

شیخ رشید نے اپنی گفتگو میں اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جائیں، اس سلسلے میں شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے جلد صحت یابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

شیخ راشد کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار ہیں، ڈاکٹرز نے بھی کہا ہے کہ شیخ رشید کو آکسیجن کی ضرورت نہیں، وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کے پھپھڑے کورونا وائرس سے کتنے فیصد ہوئے ہیں متا ثر؟ اہم خبر آ گئی

واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلا وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو دو دن قبل ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ روز اسپتال سے جاری پیغام میں انھوں نے کہا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں، فیملی کا کہنا تھا کہ انھیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شیخ رشید کو کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BaTbI2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times