Sunday, June 21, 2020

وفاقی حکومت کا تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلہ لیا ہے
وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیاد پر اسکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے، کانفرنس میں اسکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پلان 23جون تک بھجوائیں۔ طلبا اور اساتذہ کو وبا سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

اس حکمت عملی سے تعلق ایچ ای سی اور وفاقی نظامت تعلیمات سمیت متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔

ذراءع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کو کھولنے یامزید بند رکھنے کاحتمی فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ 15 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی تھی اور دوران سماعت درخواست مسترد کی گئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پرائیوٹ اسکولوں سے منسلک لوگوں کی نوکریاں ختم ہو رہی ہیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کہ باقی ممالک میں اسکول کھولے گئے؟ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اسکول نہیں کھلے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/313NkPF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times