Monday, May 4, 2020

کورونا وائرس، خیبرپختونخواہ کے بند ادارے اور محکمے کھلنے لگے

کورونا وائرس، خیبرپختونخواہ کے بند ادارے اور محکمے کھلنے لگے
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے خدشات کے تحت بند ادارے اور محکمے کھلنے لگے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکرٹریٹ افسران کی حاضری کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا جس میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے تمام افسران کو آج سے نوکری پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سی ایس او، پی ایس او ٹو چیف منسٹر کے علاوہ تمام متعلقہ عملے کو کاپی بجھوا دی گئی۔

خیبر پختونخوا میں تمام نجی کلینکس بھی آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق نجی کلینکس طے شدہ ایس او پیز کے تحت کھول دیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے حفاظتی تدابیر کے ہدایت نامے کے ساتھ نجی کلینکس کھولنے کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت تھی اور ہم اس میں شامل نوجوانوں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجود ہ صورت حال میں ٹائیگر فورس کا اہم کردار ہو گا کیوں کہ حکومت یا انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔ ہمیں ایسے مواقعوں کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کےلیےکوشاں ہے۔ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن اس لیے کھول رہے کہ عوام مشکل سے نکل آئیں۔ ایس او پیز پرعمل نہ کیا گیا تو کورونا تیزی سے پھیلے گا اور پھر لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

دو روز قبل پنجاب حکومت نے بھی مرحلہ وار کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا اور صوبے میں صبح نو بجے سے رات آٹھ بجے تک یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی اجازت دے دی۔

کپڑے سے متعلقہ تمام صنعتیں بھی جلد کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حجام سمیت دیگر چھوٹے کاروبار کو بھی کام کی اجازت ہو گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35vvmG6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times