Monday, May 4, 2020

سندھ کابینہ کے ایک اور وزیر نیب کے ریڈار پر

صوبائی وزیر آئی ٹی سندھ تیمور تالپور
آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سندھ کابینہ کے ایک اور وزیر نیب کے ریڈار پر آ گئے ہیں، نیب نے صوبائی وزیر آئی ٹی سندھ تیمور تالپور کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈی سی عمر کوٹ سے نواب محمد تیمور تالپور سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں، اس سلسلے میں نیب کراچی نے ڈپٹی کمشنر کو کل 6 مئی کو ثبوت اور ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے عمر کوٹ میں سال 2000 سے تعینات ڈپٹی کمشنرز کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے، تعلقہ کنری کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

نیب نے سال 2000 اور 2008 میں وفاق کے تعاون سے بننے والی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بھی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ذرایع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سے تعلقہ سمارو میں اراضی کی خریداری کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

ادھر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کو نیب نے آج سکھر آفس میں طلب کر رکھا ہے، ذرایع نیب کے مطابق اویس قادر شاہ سمیت گھر کے 5 افراد کو آج طلب کیا گیا ہے، ان سے بینک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں پی پی رہنما خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WqPl4J

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times