
کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد کے قریب کار سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
نیا ناظم آباد کے قریب کار سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جو دو سے تین روز پرانی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچے 10 مئی سے لاپتہ تھے جنہیں ہر ممکن مقام پر تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملے۔ پولیس نے ایک دن تلاش کرنے کے بعد 11 مئی کو لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق جس گاڑی سے لاشیں ملیں اس کے شیشوں پر بھی دھول مٹی جمی ہوئی ہے اور لاک بھی خراب ہیں جو صرف اندر سے ہی کھلتے ہیں، ممکنہ طور پر بچے کھیل کود کے دوران گاڑی میں لاک ہوگئے۔ فوری طور پر وجہ موت کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bwSw01
0 comments: