Wednesday, May 13, 2020

لاک ڈاؤن میں شہریوں کو گھروں میں رکھنے کے لئے انتظامیہ نے چڑیل کا سہارا لے لیا

 انتظامیہ نے چڑیل کا سہارا لے لیا
بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں کی پنچائت نے ایک خاتون کو چنا جو ساڑھی پہنے منہ پر سفید رنگ کی چاک لگائے پاؤں میں پایل باندھ کر رات میں گلیوں پر گشت کرتی ہے

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔ لیکن کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے جس کے بعد بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں کی پنچائت نے ایک خاتون کو چنا جو ساڑھی پہنے منہ پر سفید رنگ کی چاک لگائے پاؤں میں پایل باندھ کر رات میں گلیوں پر گشت کرتی ہے۔

اس خاتون کے گشت کرنے کا مقصد لوگوں کو ڈرانا تھا تا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔ گاؤں کی گلیوں میں اس ڈراؤنی دکھنے والی خاتون اور اس کی پایل کی آواز سے ڈر کر لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر ہی مجبور ہیں۔

بھارت سے قبل یہ فارمولہ انڈونیشیا کے کچھ نوجوانوں نے اپنایا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے تھے۔ انڈونیشیا میں کفن پوش بھوت نما رضاکاروں نے اپنے آپ کو سر تا پیر سفید چادر سے لپیٹا ہوا ہوتا تھا۔

جب بھی کوئی شخص اپنے گھر سے باہر آنے کی ہمت کرتا تھا تو وہ ان سفید کپڑوں میں موجود رضاکاروں کو دیکھ کر اپنے گھر بھاگ جاتا تھا۔

انڈونیشیا میں اس کامیاب تجربے کے بعد اب بھارت میں بھی اس پر عمل کیا گیا ہے جس کے بعد بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں کی پنچائت نے ایک خاتون کو چنا جو ساڑھی پہنے منہ پر سفید رنگ کی چاک لگائے پاؤں میں پایل باندھ کر رات میں گلیوں پر گشت کرتی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کوورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے زائد ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WTWEBZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times