
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور رائیونڈ، مانگامنڈی و سندر میں موسلادھار بارش سے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:موسم سُہانا مگر بجلی کا ساتھ چھوڑ جانا، ترجمان فیسکو کا بیان سامنے آگیا
لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، مال روڈ ، چوبرجی، اسلام پورہ اور داتا دربار کے علاقوں میں بارش جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش برس رہی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے موسم سرد و خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کو تکلیف میں بھی مبتلا کردیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2y50Kiy
0 comments: