Monday, April 22, 2019

گلوکارہ حمیرا ارشد اور ماڈل احمد بٹ کے درمیان علیحدگی

گلوکارہ حمیرا ارشد اور ماڈل احمد بٹ
گلوکارہ حمیرا ارشد اور ماڈل احمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔ دونوں نے باہمی رضامندی کے بعد علیحدگی اختیارکی جب کہ حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے بھی کردیا۔

احمد بٹ بیٹے کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے حمیرا سے کوئی تعلق نہیں، حمیرا نے لکھ کردیا ہے کہ بیٹا احمد بٹ کے پاس رہے گا۔

حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے، دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتارچڑھاؤ کا شکاررہی، دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پرالزامات لگاتے بھی نظرآتے تھے، حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگا چکی تھیں جب کہ احمد بٹ بھی اہلیہ پرمنشیات کےاستعمال کاالزام لگا چکے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZpflxU

0 comments:

Popular Posts Khyber Times