Tuesday, May 26, 2020

شہباز شریف کا کورونا صورت حال پر تشویش کا اظہارپر شہباز گل کا بھی رد عمل سامنے آگیا

شہباز گل
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے متعلق جس حکمت عملی کی بات شروع سے کر رہے تھے دنیا آج اسے اپنا رہی ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے کورونا کی صورت حال پر تشویش سے متعلق بیان کے رد عمل میں شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس ایک ہی حکمت عملی ہے اور وہ میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے لکھے ہوئے گھسے پٹے بیان دینے اور خود کورونا پر اجلاس بلا کر کورونا کے ڈر سے اس میں شامل نہ ہونے کی حکمت عملی ہے۔

شہباز گل کا اپویشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ اخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟ لفاظی کی بجائے تجویز بتائیں جو آپ نے دی ہو؟، کیا آپ بتائیں گے کہ جہاں آپ نے اپنی تجاویز دینا تھیں وہاں کیوں نہیں آئے؟، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی میٹنگ میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلے کئے جاتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام کو مل کر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے،ہمیں اس وقت تک حد درجہ احتیاط کے ساتھ کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہے جب تک اس کا علاج نہیں آجاتا، وزیراعظم جس حکمت عملی کی بات شروع سے کر رہے تھے دنیا آج اسے اپنا رہی ہے،خلیج اور یورپ سمیت تمام دنیا لاک ڈاوٴن سے نکلنے اور احتیاط کے ساتھ کاروبار کھولنے کی طرف جا رہے ہیں لیکن اس ذہنی جمود کا کیا کیا جائے جس میں صرف لاک ڈاوٴن اٹکا ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36t2a38

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times