
تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے گزشتہ دو ماہ کے زائد عرصے سے لاک ڈاون جاری ہے تاہم اب وزیر اعظم بورس جانسن نے لاک ڈاون کے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کم کرنے کے تمام 5 ٹیسٹ پورے کئے، پیر سے 6 افراد تک باہر اکٹھا ہونے کی اجازت ہوگی لیکن اس دوران شہری دوسروں کے گھروں میں رات قیام کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کیساتھ پرائمری، نرسری اسکول پیر سے کھل سکتے ہیں اور 15 جون سے سیکنڈری اسکولز بھی کچھ وقت کیلئے کھولے جاسکتے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضروری دکانیں اور کار شوروم بھی پیر سے کھل سکتے ہیں، بورس جانسن نے کہا کہ ٹیسٹ اینڈ ٹریس کے تحت جن افراد سے رابطہ کیا جائے وہ خود کو آئسولیٹ کریں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ آئسولیشن میں جانا ملکی آزادی کیلئے چھوٹی سی قیمت ہوگی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث دو لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 37 ہزار 800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X9EygK
0 comments: