
ملک کےمختلف شہروں میں عیدکی تعطیلات کےبعدایس اوپیز کےتحت سرکاری دفاتر،بینکس،پیٹرول پمپس،فٹنس اینڈ ٹریننگ جم اوردکانیں کھل گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دینے کا مشروط فیصلہ کرلیا ہے اوراس سلسلے میں وفاقی حکومت سے بھی سفارش کردی ہے، معاملہ حتمی منظوری کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں پیش کیاجائیگا۔
صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ ہوا تو بتدریج پابندیاں نرم کرنے پر غورکریں گے۔ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں مارکیٹوں اورشاپنگ مالز کے اوقات کار صبح 9 سےشام 5 بجےہوںگے، مارکیٹیں، بازاراورشاپنگ مالزکوہفتےمیں چاردن کاروبار کی اجازت ہوگی۔
جمعہ،ہفتہ اوراتوارکو مارکیٹیں، شاپنگ مالز اوربازاربند رہیں گے۔حکومت پنجاب نے مری او ر گلیات کو سیاحوں کیلئے کھولنے اور ہوٹل انڈسٹری کو اجازت دینے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو سخت ایس او پیز کے ساتھ انٹرویو ز کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZOBSHo
0 comments: