Friday, May 8, 2020

سٹیٹ بینک نے کتنے افراد کو بے روزگاری سے بچا لیا؟ مرکزی بینک کی طرف جاری بیان حقائق سامنے لے آئے

سٹیٹ بینک نے کتنے افراد کو بے روزگاری سے بچا لیا؟ مرکزی بینک کی طرف جاری بیان حقائق سامنے لے آئے
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورنا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار ہونے سے بچالیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سٹیٹ بینک نے ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو رعایتی قرضے جاری کردیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اب تک سٹیٹ بینک نے 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرض جاری کردیے ہیں جس سے 2 لاکھ 20 ہزار ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہوگئی ہیں۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو قرض 3 فیصد شرح سود پر دیا جا رہا ہے اور اس وقت ک±ل 1100 کمپنیوں کی 90 ارب روپے کے قرضوں کی درخواسیں زیر غور ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bgGgRi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times