Friday, May 8, 2020

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خطۂ پوٹھوہار میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور پنجاب کے کچھ مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں رہی۔ شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ،جیکب آباد اور چھور میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں کا سلسلہ اب تھم چکا ہے تاہم اب بھی کہیں نہ کہیں گرج چمک کے ساتھ مختصر وقت کے لیے بارش ہو جاتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cjMnFI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times