Friday, May 8, 2020

فلور ملز کو کیوں کردیا سیل؟ سندھ اور پنجاب میں بڑی کارروائی

سندھ اور پنجاب میں ہزاروں من گندم ذخیرہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی
سندھ اور پنجاب میں ہزاروں من گندم ذخیرہ کرنے کی کوشش ناکام بناکر کئی فلور ملز کو سیل کردیا گیا۔

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں انٹیلی جنس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ طور پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کی ایک لاکھ 95 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔

مٹیاری، میرپورخاص اور دادو میں محکمہ خوراک، پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 84 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کیں جس کے بعد تمام ملز اور فیکٹریوں کو سیل کرکے گندم کی بوریاں تحویل میں لے لی گئی ہیں جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع لودھراں میں ضلعی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 3 گوداموں سے 1350 بوری چاول اور7 ہزارمن گندم برآمد کی جب کہ بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں 42 ہزار من ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کی گئی۔

اسی طرح حافظ آباد کی تحصیل جلالپور بھٹیاں کے گوداموں سے بھی 52 ہزارگندم کی بوریاں برآمد کی گئیں۔

محکمہ خوراک کے مطابق غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنےکے باعث گندم کی خریداری کے ہدف کی تکمیل میں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WfsD0k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times