Saturday, May 16, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان، اعتکاف پر بیٹھا نوجوان سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق

اعتکاف پر بیٹھا نوجوان سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق
بلال کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زندگی اور موت کی کشمکش میں جان کی بازی ہار گیا

اعتکاف پر بیٹھا نوجوان سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کے آخری عشرہ میں مرد و خواتین اعتکاف کرکے اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور اپنے رب کو راضی کرتے ہیں۔

مرد حضرات مساجد میں جبکہ خواتین گھروں میں اعتکاف کرتی ہیں۔ تاہم ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مسجد میں اعتکاف کے دوران کی نوجوان سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پیش آیا ،جہاں بلال نامی نوجوان مسجد میں اعتکاف کر رہا تھا۔ اسی دوران سانپ نے نوجوان کو ڈس لیا۔ نوجوان کو زخمی حالت میں ٹراما سنٹر ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی وہ موت کی کشمکش میں جان کی بازی ہار گیا۔

نوجوان کو ڈیرہ اسماعیل کے علاقے ہمت میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dUwPbR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times