Monday, May 11, 2020

ایران پاکستان سے دفاعی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تیار، آرمی چیف کا ایرانی فوج کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ

 آرمی چیف کا ایرانی فوج کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے
ایران پاکستان سے دفاعی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تیار، میجر جنرل محمد باقری نے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر اظہار خیال کیا۔

ایران کی بری مسلح افواج کے سربراہ نے آرمی چیف سے ایک ٹیلی فونک رابطے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک پاکستان سے دفاعی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

میجر جنرل "محمد باقری" نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطے کے دوران ان سے فوجی تعلقات، مشترکہ سرحدوں کی سلامتی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت کی۔

اس موقع پر جنرل باقری نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات کے فروغ، سیکیورٹی اقدامات کی توسیع اور مشترکہ سرحدوں میں دشمن عناصر اور دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے سرحدوں کی سلامتی کی تقویت کے سلسلے میں پاکستان سے دفاعی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون پر تیار ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WnWTq9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times