Saturday, May 16, 2020

طب کی دنیا میں انقلاب لانے کی تیاریاں مکمل، کورونا کی تشخیص اب کتوں کے ذریعے سے کیسے ممکن؟ جانئے

کورونا کی تشخیص کے لیے کتوں کی تربیت کا آغاز کردیا ہے
برطانوی ماہرین نے کورونا کی تشخیص کے لیے کتوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اُن کی تربیت کا آغاز کردیا۔

منشیات کا سراغ لگانے والے جاسوس کتے اب کورونا کی تشخیص بھی کریں گے، اس ضمن میں برطانوی حکومت نے کتوں کی تربیت کے لیے بھاری رقم جاری کردی جبکہ مختلف ماہرین کی خدمات بھی لی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کتے نہ صرف مہلک وائرس کا سراغ لگائیں گے بلکہ عوامی مقامات پر موجود بیمار افراد کا پتہ لگا کر ہنگامی طور پر طبی امداد دینے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔

برطانوی محققین لیبراڈور اور کوکر سپانیئل نسل کے کتوں کی تربیت دے کر اس بات کو جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا یہ کتے علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی کورونا وائرس کے مریض میں بیماری کا پتا لگا سکتے ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے محققین کو پانچ لاکھ پاؤنڈز کی فنڈنگ فراہم کی گئی ہے۔ جس کے بعد لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی کے محققین اس حوالے سے تحقیق کا آغاز کردیا۔

 ماہرین کے مطابق’میڈیکل ڈیٹیکشن ڈاگز‘ نامی ایک تنظیم کے ساتھ مل کر اس حوالے سے تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے، جس میں کینسر، رعشہ اور ملیریا کی بیماریوں کا سراغ لگانے والے کتوں کی مدد سے سامنے آنے والے کیسز کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں نے کورونا کی تشخیص کے لیے 6 کتوں کو ایسی تربیت دینا شروع کردی ہے جو کینسر کے مریض کا پتہ لگا چکے ہیں، ان کتوں کو لندن کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے مریضوں اور صحت مند لوگوں کے نمونے سونگھائے جائیں گے۔

برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اگر سراغ رساں کتوں کی تربیت کامیاب رہی تو اس سے کوویڈ 19 کی جلد اور کسی ٹیسٹ کے بغیر تشخیص ممکن ہو سکے گی‘۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جیمز لوگن کا کہنا ہے کہ ’سانس کی بیماری سے انسانی جسم کی بو تبدیل ہوتی ہے اور کورونا وائرس لاحق ہونے کے بعد بھی انسانی جسم کی خوشبو تبدیل ہوجاتی ہے، چونکہ کتے خوشبو سے سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ہم پرامید ہیں کہ یہ تجربہ کامیاب رہے گا اور طب کی دنیا میں انقلاب لائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے تو ہمیں بڑی تعداد میں لوگوں کی اسکریننگ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، انہیں کتوں کے سامنے بیٹھا کر ہی مرض کی فوری تشخیص ہوسکے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dMc95U

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times