ارامکو کی جانب سے مئی کے لیے پٹرول کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں، جو کہ پچھلے ماہ اپریل کے مقابلے میں خاصی کم ہیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق پٹرول 91 کے نرخوں میں 64ہللہ فی لٹر جبکہ پٹرول 95میں 65 ہللہ فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ اس طرح نرخوں میں کمی کے بعد اب پٹرول 91 کی نئی قیمت 67 ہللہ فی لیٹر ہو گی جب کہ پٹرول 95 کی قیمت 82 ہللہ فی لیٹر پر آگئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کے یہ نئے نرخ آج 11مئی سے مؤثر ہوں گے۔ یاد رہے کہ اپریل میں پٹرول 91 کی قیمت ایک ریال 31 ہللہ جبکہ پٹرول 95 کی قیمت ایک ریال 47 ہللہ تھی۔
ارامکو کی جانب سے اب ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور ان قیمتوں میں کسی کمی یا زیادتی کے فیصلے کا اطلاق ہر ماہ کی گیارہ تاریخ سے ہوتا ہے۔ سعودی مملکت میں پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کے برآمدی نرخوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کے مطابق ہی سعودی عرب میں بھی قیمتوں میں رد و بدل کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اماراتی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے ماہ مئی کے لیے مملکت میں پٹرولیم مصنوعات کی اپریل کے مہینے والے نرخوں پرہی برقرار رکھی گئی ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں دی گئی رعایت کوبرقرار رکھنا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cooywy
0 comments: