Wednesday, May 20, 2020

لاک ڈاؤن کے باعث غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولتیں دینے کا مطالبہ

جرمن چانسلر انجیلا مرکل
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ وقت میں غریب ممالک کی مدد نہیں کی گئی تو سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

جرمن چانسلر نے غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولتیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں سپلائی چین بند ہے۔

انجیلا مرکل نے دنیا کے امیر ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے میں غریب ممالک کی مدد کریں۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے تمام امیر ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ غریب ممالک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ان کی مدد اشد ضروری ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی امیر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی توجہ اسی جانب مبذول کراچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cQo3M7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times