
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جناح اسپتال کو پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پلازما تھراپی کے لیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے قواعد پر عمل کرنا ہوگا، ایس او پی کے تحت اسپیشل ٹیم اس کی مانیٹرنگ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال نے صورت حال سے محکمہ صحت کو آگاہ کیا تھا، محکمہ صحت سندھ نے 24 گھنٹوں کے دوران اجازت نامہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ جناح اسپتال اور این آئی بی ڈی کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہرشمسی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے این آئی بی ڈی کو کوویڈ19کے علاج کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جناح اسپتال کراچی میں پہلی بار کلینکل ٹرائل شروع کررہا ہے۔
ڈاکٹر طاہرشمسی نے بتایا تھا کہ کوویڈ کے ایک مریض کو 4 گھنٹے میں پلازما لگادیا جائے گا ، انشااللہ 2 سے4 دن میں مریض میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YIibjY
0 comments: