Sunday, May 17, 2020

تاجر برادری نے اہم مطالبہ کردیا، پیر سے افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھایا جائے

تاجر برادری نے اہم مطالبہ کردیا ہے
چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ پیر سے افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھا دیا جائے۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے سندھ حکومت سے کل سے افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ چاند رات تک افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے،اجازت نہ دی تو تاجر ازخود ایس او پی کے تحت افطار کے بعد دکانیں کھول دیں گے۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ حقوق کے لیے جیل جانا پڑا تو سب سے پہلے میں جاؤں گا،سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے۔

دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس نے کل سے 6 دن کے لیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ہفتے تک 6 دن کے لیے مکمل نرمی کرنی ہی ہوگی۔

سراج تیلی کا کہنا تھا کہ کورونا کہیں جانے والا نہیں،یہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے،ہم اپنے کاروبار ہمیشہ کے لیے بند نہیں کرسکتے،کورونا کی موجودگی میں کاروبار کے طریقے وضع کرنے ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ACneID

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times