Tuesday, April 7, 2020

کورونا وائرس کی معلومات اب موبائل فون پر دستیاب، پاکستانی صارفین کے لیے نئی ایپ متعارف

موبائل ایپ COVID-19 GOV PK
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کورونا وائرس کی مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق موبائل ایپ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کے لیے جلد ہی ایپ متعارف کرائی جائے گی جس کی تیاری پر کام جاری ہے۔

وزارت آئی ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ COVID-19 GOV PK کے نام سے آئی او ایس اسٹور پر موجود ہے۔

اس ایپ پر کورونا وائرس سے متعلق تمام مصدقہ معلومات صارفین کو اُن کے موبائل پر فراہم کی جائے گی۔ نئے کیسز، اموات اور مجموعی تعداد سمیت دیگر اہم اطلاعات بھی ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔

یہ ایپ حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے متعارف کرائی جانے والی ویب سائٹ سے جڑی ہوگی، ویب پورٹل کے اپ ڈیٹ ہوتے ہی صارف کو بھی تمام معلومات موبائل پر موصول ہوجائیں گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yDGJiQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times