Tuesday, April 14, 2020

کورونا سے خوفزدہ افراد کیلئے خوشخبری، ویکسین کب مارکیٹ میں متعارف کرادی جائے گی؟ اہم خبر آگئی

چین اور امریکا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے
ایک طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تابڑتوڑ حملے جاری، تو دوسری جانب کورونا سے خوفزدہ افراد کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

چین اور امریکا نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے دعوے کردیئے، ویکسینز کی انسانوں پر تجربہ کرنے کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔۔

سینووک بائیو ٹیک اور وہان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو لوجیکل پراڈکٹ نے چین کے نیشنل فارما سوٹیکل گروپ کے ساتھ مل کر تجرباتی ویکسینز تیار کی ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ جانوروں پر تجربہ کرنے کے بعد اب ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تین ویکسینز بن چکی ہیں جن کو دنیا میں متعارف کرانے سے پہلے چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد پر تجربات کر کے پرکھا جائے گا۔

دوسری جانب سپر پاور کا دعویٰ ٰکرنے والا امریکا بھی ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں پیش پیش ہے۔

کورونا پر وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے آئندہ ہفتے سے اینٹی باڈی ٹیسٹ شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بڑے پیمانے پر ٹیسٹ شروع کر دیے جائیں گے۔حتمی کامیابی کے بعد ویکسین کو مارکیٹ میں لایا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2REHkYc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times