
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے دیگر علمائے کرام کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام مساجد میں نماز باجماعت، نماز جمعہ اور رمضان المبارک میں نماز تراویح اور اعتکاف سمیت تمام عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم جو بزرگ اور بیمار ہیں مسجد نہ آئیں، گھر پر عبادت کریں۔
اس موقع پر مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ پوری قوم متحد ہوکر اپنی خدمات انجام دے۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں اور باجماعت نماز جاری رہے۔ مساجد سے قالین ہٹا کر جراثیم کش ادویات سپرے کیا جائے اور مساجد کے دروازوں پر سینی ٹائزر لگانے کا اہتمام کیا جائے۔
انہوں نے عوام کو مساجد میں گھر سے وضو کرکے آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا نمازی صفوں میں فاصلہ رکھیں، جماعت میں ماسک پہن کر شریک ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34E930z
0 comments: